Daily Jahan-e-Such News Bulletin: 24 May 2026 - Daily Jahan-e-Such


 🛑 *کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑



*🛑 23 مئی 2026 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*



🚨 (1) امریکی اور ایر_انی مذاکرات کار جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں: ٹرمپ


🚨 (2) مجوزہ حتمی معاہدہ ایر_ان کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے گا اور یہ بھی یقینی بنائے گا کہ ایر_ان کے افزودہ یورینیم کو ’تسلی بخش انداز میں سنبھالا جائے‘: ٹرمپ


🚨 (3) فیلڈ مارشل کے دورہ ایر_ان میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایس پی آر، فیلڈ مارشل پاکستان روانہ


🚨 (4) پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکرات کے ذریعے ایر_ان اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے: اسماعیل بقائی


🚨 (5) فرانس نے انتہا پسند اس را_ئیلی وزیر اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کردی


🚨 (6) فیلڈ مارشل کا دورہ ایر_ان ایک اشارہ ہےکہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے، خواجہ آصف


🚨 (7) ‘ایر_ان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں سنجیدگی سے حصہ لے رہا ہے’ ایر_ان


🚨 (8) امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ، ایر_ان


🚨 (9) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں، ایر_ان سے معاہدہ طے پانے کی امید ہے؛ امریکا


🚨 (10) امریکا کی قومی انٹیلی جنس ڈائریکٹر اور ٹرمپ کی قریبی ساتھی تلسی گیبارڈ مستعفی


🚨 (11) آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں اور ثالثی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا


🚨 (12) ایر_ان کیساتھ امن معاہدہ یا جنگ، صورت حال ففٹی ففٹی ہے؛ صدر ٹرمپ کا دعویٰ


🚨 (13) دہائیوں کی دشمنی ہے، امریکا کیساتھ معاہدہ پیچیدہ اور وقت طلب ہے؛ ایر_ان


🚨 (14) اس را_ئیلی فوج کی حراست سے رہائی کے بعد ســعد رضــوی ایدھی کراچی پہنچ گئے


🚨 (15) 'ایر_ان اپنے جائز حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا': قالیباف کی فیلڈ مارشل سے ملاقات میں گفتگو


🚨 (16) امیرِ قطر کا ٹرمپ سے رابطہ؛ ایر_ان امریکا معاہدے، پاکستان کی سفارتی کوششوں پر گفتگو


🚨 (17) معاہدے کے فائنل مسودے تک پہنچنے کا مشن: فیلڈ مارشل کی ایر_انی صدر اور اسپیکر پارلیمنٹ سے ملاقات


🚨 (18) بنوں: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 15 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی، 2 اہلکار شـہـید


🚨 (19) بنوں: فورسز کا آپریشن، وائرل ویڈیومیں سیکیورٹی اداروں کو چیلنج کرنے والا اہم خارجی کمانڈر ہلاک


🚨 (20) بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی:9 دہشت گردوں ہلاک، 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہیـد


🚨 (21) خیبر پختونخوا اور سندھ میں عیدالاضحیٰ پر منگل تا جمعہ 4 چھٹیوں کا اعلامیہ جاری


🚨 (22) وفاقی حکومت، پنجاب اور اسٹیٹ بینک نے عید الاضحیٰ پر 3 تعطیلات کا اعلامیہ جاری کیا ہے


🚨 (23) پنجاب: عید پر گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا


🚨 (24) عیدالاضحٰی پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، پہلی ٹرین آج کوئٹہ سے روانہ ہوگی


🚨 (25) سندھ کے کچے میں پولیس کا آپریشن کامیاب ہونے سے 11سالہ بچی کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا


🚨 (26) پشاور سے تعلق رکھنے والی بچی کی بازیابی پر پشتون قافلوں کا جشن، ویڈیوز وائرل


🚨 (27) وزیراعظم کا دورہ چین؛ ایم او یوز پر دستخط، سی پیک، دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ پر تبادلہ خیال


🚨 (28) صوبائی سطح پر تعاون برآمدات پر مبنی ترقی کے ذریعے سی پیک فیز ٹو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، وزیراعظم


🚨 (29) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، برطانوی ہائی کمشنر


🚨 (30) وزیراعظم آسان ٹیکس اسکیم پر تاجروں کے مطالبے پر غور کریں گے، وزیرمملک کی یقین دہانی


🚨 (31) گندم کی آزادانہ نقل و حمل کو فوری یقینی بنایا جائے، گورنر خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے اپیل


🚨 (32) کراچی؛ کورنگی ڈھائی نمبر کی مرکزی سڑک دھنس گئی، شہری حادثے سے بال بال بچ گئے


🚨 (33) کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات کا سلسلہ جاری، ایک اور شہری جاں بحق


🚨 (34) لاہور: عیدی مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف 'بھیک' مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا: ڈی آئی جی


🚨 (35) اسلام آباد؛ سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق


🚨 (36) لاہور: 16 سالہ لڑکی سے زیـاـ دتی کی کوشش سمیت جنسی جرائم میں 5 ملزمان گرفتار


🚨 (37) آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنے والا پاکستانی گرفتار


🚨 (38) روسی ہیکرز کے ہاتھوں سینکڑوں اک&اؤنٹس ہـیـک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر


🚨 (39) فرانسیسی کلب 'لینز' کی تاریخی کامیابی، 120 سال بعد کوپا ڈی فرانس کا ٹائٹل جیت لیا


🚨 (40) انگلینڈ کا ایشیز 2027 کی تیاری کیلیے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کا امکان


🚨 (41) سندھ میں سوج آگ برسانے کو تیار، پنجاب میں بارش کا سسٹم موجود


🚨 (42) عیدالاضحیٰ: کوئٹہ سے پہلی اسپیشل ٹرین کا سفر شروع، مزید 2 ٹرینیں کراچی سے روانہ ہونگی


🚨 (43) وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے


🚨 (44) وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک چین دوستی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے: رکن پنجاب اسمبلی


🚨 (45) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کرلی


🚨 (46) پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات کے نام بھی شامل ہونیکا انکشاف


🚨 (47) آج سندھ اور کراچی میں جتنی جمہوریت ہے وہ کسی اور صوبے یا شہر میں نہیں: بلاول بھٹو


🚨 (48) کراچی میں جرائم پیشہ عناصر وارداتوں میں مہنگی گاڑیوں کا استعمال کرنے لگے


🚨 (49) سڑکوں اور رہائشی علاقوں کی بڑھتی کمرشلائزیشن, کراچی کیلئے خطرے کی گھنٹی


🚨 (50) لاہور میں ایک کروڑ 80 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، اطلاع دینے والا ہی ماسٹرمائنڈ نکلا


🚨 (51) دکی میں کوئلہ کان حادثے کا ریسکیو آپریشن مکمل، 5 مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا، ایک کی لاش برآمد


🚨 (52) چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 90 افراد ہلاک


🚨 (53) نیویارک ریلی میں امریکی صدر کیخلاف نعرے بازی، شرکاء کی جانب سے 'ٹرمپ کو یہاں سے نکالو' کے نعرے


🚨 (54) ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کر دیا


🚨 (55) ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان


🚨 (56) کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا کے بڑھتے کیسز، پاکستان نے ائیرپورٹس پر نگرانی سخت کردی


🚨 (57) سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ، کئی اضلاع میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان


🚨 (58) سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی


🚨 (59) ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے اسکواڈ کی تیاری جاری ہے: ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم


🚨 (60) النصر کلب نے رونالڈو کی قیادت میں7 سال بعد سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل جیت لیا


🚨 (61) سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے


🚨 (62) ایک انسان سے محبت کی، سامنے والا کم ظرف ہو تو چیزیں ختم ہوجاتی ہیں، مومنہ کی پرانی ویڈیو وائرل


🚨 (63) مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل، جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن مہنگا


🚨 (64) ملتان: ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری کا معاملہ، 9 ڈاکٹر، 1 نرس معطل


🚨 (65) روس خصوصی فوجی آپریشن کے تمام اہداف حاصل کرے گا: سرگئی لاوروف


🚨 (66) سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کی  کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے کا ہوگیا


🚨 (67) سعودی محکمہ موسمیات کی مناسک حج کے دوران مکہ مکرمہ میں سخت گرمی کی پیشگوئی


🚨 (68) امریکی اور ایرانی مذاکرات کار امن معاہدے کے مسودے پر متفق، آئندہ 24 گھنٹوں میں اعلان متوقع: امریکی اخبار


🚨 (69) پشاور: نشے کیلئے قربانی کا جانور چرا کر مہنگے داموں بیچنے والا ملزم گرفتار


🚨 (70) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی لائن پھر سے پھٹ گئی، کراچی میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا

Popular posts from this blog

پانی کی منصفانہ تقسیم، صوبائی ہم آہنگی اور قومی مفاد پر بلاول بھٹو کا بیان � geo.tv

Daily Jahan-e-Such News Bulletin: 14 May 2026 - Daily Jahan-e-Such