Daily Jahan-e-Such: Qurbani Sirf Rasam Nahi, Ibadat - Daily Jahan-e-Such

 

🌙 قربانی صرف رسم نہیں، ایک عظیم عبادت ہے 🌙

دنیا میں گوشت سٹور کرنے سے بہتر ہے کہ اسے آخرت کے لیے سٹور کیا جائے، اور آخرت کے لیے بہترین ذخیرہ غریب، یتیم، بیوہ اور ضرورت مند لوگوں تک قربانی کا گوشت پہنچانا ہے۔
آج ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے خاندان موجود ہیں جو پورا سال گوشت خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے اور عیدالاضحیٰ کے دن وہ امید بھری نگاہوں سے دوسروں کی طرف دیکھتے ہیں۔

آئیں اس عید پر اپنے دلوں میں محبت، ہمدردی اور ایثار کا جذبہ پیدا کریں۔
اپنی قربانی میں صرف اپنے گھر والوں ہی نہیں بلکہ اُن سفید پوش خاندانوں کو بھی یاد رکھیں جو خاموشی سے مشکلات برداشت کر رہے ہیں۔
کیونکہ اصل خوشی تب ہے جب ہمارے سبب کسی غریب کے گھر میں بھی عید کی خوشیاں آئیں، بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ ہو اور اُن کے دسترخوان بھی آباد ہوں۔

حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی ہمیں یہی درس دیتی ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے اپنی پسندیدہ چیز قربان کی جائے اور انسانیت کی خدمت کو مقدم رکھا جائے۔
قربانی کا گوشت فریزر میں بھرنے سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ اسے اُن ہاتھوں تک پہنچایا جائے جو مدت سے انتظار میں ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص، تقویٰ اور انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

✨ عید کی خوشیوں میں غریبوں کو ضرور شامل کریں ✨

✍️ بیورو چیف
روزنامہ جہانِ سچ نیوز KPK

https://www.facebook.com/share/1DwArfcRgc/


Popular posts from this blog

پانی کی منصفانہ تقسیم، صوبائی ہم آہنگی اور قومی مفاد پر بلاول بھٹو کا بیان � geo.tv

Daily Jahan-e-Such News Bulletin: 14 May 2026 - Daily Jahan-e-Such