Sialkot Mein Wadera Shahi Nizam Ka Khatan - Daily Jahan-e-Such


 *حاضر سروس پولیس آفیسر کا سیاسی ڈیرے پر سلوٹ ویڈیو وائرل*


سیالکوٹ میں وڈیرہ شاہی نظام کی ایک اور شرمناک تصویر سامنے آ گئی *سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک حاضر سروس پولیس آفیسر وردی میں سیاسی وڈیرے کے ڈیرے پر پہنچ کر عام شہریوں کے سامنے سلوٹ مارتا دکھائی دیتا ہے* جبکہ سیاسی شخصیت کرسی پر بیٹھے بادشاہوں جیسا پروٹوکول لیتے نظر آتے ہیں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں *کہ آخر پولیس عوام کی محافظ ہے یا سیاسی طاقتوروں کی درباری۔*


شہریوں کی ایک بڑی تعداد کا کہنا ہے *کہ مذکورہ پولیس آفیسر کا مقصد صرف اپنا تبادلہ رکوانا* اور سیالکوٹ میں ہی پسندیدہ تعیناتی برقرار رکھنا ہے *تاکہ باقی نوکری بھی سیاسی سرپرستی میں آرام سے گزاری جا سکے* جبکہ دیگر شہری طنزیہ انداز میں کہہ رہے ہیں *کہ شاید محکمہ پولیس کا نیا وقار یہی رہ گیا ہے کہ وردی میں ملبوس افسر سیاسی ڈیروں پر جا کر سلوٹ ماریں* اور طاقتور خاندانوں کی خوشنودی حاصل کریں۔


افسوسناک پہلو یہ ہے *کہ تقریباً 8 سے 10 روز گزرنے کے باوجود آئی جی پنجاب کی جانب سے تاحال متعلقہ آفیسر کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا* شہری حلقوں میں یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ معاملہ اب انتظامی نہیں *بلکہ سیاسی بن چکا ہے اور نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم کا منتظر ہے۔*


*اگر وزیراعلیٰ پنجاب تمام تر شواہد سامنے آنے کے باوجود کسی سیاسی دباؤ یا سفارش پر اس افسر کا تبادلہ روک دیتی ہیں* تو پھر یہ صرف ایک افسر کا معاملہ نہیں رہے گا بلکہ پورے *محکمہ پولیس کی غیرجانبداری وقار اور قانون کی بالادستی پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن جائے گا۔*


*میری ذاتی رائے میں اگر سیاسی اثرورسوخ قانون اور میرٹ پر غالب آ جائے تو پھر ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ر دوست محمد اور ایس پی انویسٹیگیشن کو بھی اپنی پیشہ وارانہ عزت نفس کیلئے خود ہی اپنے تبادلوں کی درخواستیں وزیراعلیٰ پنجاب کی میز پر رکھ دینی چاہئیں* کیونکہ جب ثبوت طاقتور سیاسی شخصیات کے سامنے بے معنی ہو جائیں تو پھر فائلوں میں بند شواہد کو سنبھالنے کا بھی کوئی مقصد باقی نہیں رہتا۔


عوام اب صرف ایک سوال پوچھ رہے ہیں *کیا پنجاب میں قانون واقعی آزاد ہے* یا آج بھی فیصلے سیاسی ڈیروں کے اشاروں پر ہی ہوتے ہیں۔

Popular posts from this blog

پانی کی منصفانہ تقسیم، صوبائی ہم آہنگی اور قومی مفاد پر بلاول بھٹو کا بیان � geo.tv

Daily Jahan-e-Such News Bulletin: 14 May 2026 - Daily Jahan-e-Such