راولپنڈی(سید ساجد نقوی )یوم عاشورہ پر مرکزی امام بارگاہ دھاماں سیداں میں عظیم الشان مجلس عزاء کا انعقاد۔باوا سید ناصر کاظمی ، سید انظار کاظمی و برادران

راولپنڈی(سید ساجد نقوی  )یوم عاشورہ پر مرکزی امام بارگاہ دھاماں سیداں میں عظیم الشان مجلس عزاء کا انعقاد۔باوا سید ناصر کاظمی ، سید انظار کاظمی و برادران کی زیرِ اہتمام۔ملک کے ممتاز علماء و ذاکرین کا شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت۔ ذوالجناح مولا حسینؑ کا باوقار جلوس مقررہ راستوں سے برآمد ہوا۔مجلس کے اختتام پر زنجیر زنی اور لنگرِ حسینی کی وسیع تقسیم۔انتظامی امور کی مثالی انجام دہی، تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی  10 محرم الحرام، یوم عاشورہ کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ دھاماں سیداں میں ایک عظیم الشان مجلس عزاء منعقد ہوئی، جس کا اہتمام باوا سید ناصر کاظمی ، سید انظار کاظمی و برادران کی جانب سے کیا گیا۔ مجلس کا آغاز صبح 9 بجے ہوا اور عصر تک تسلسل کے ساتھ جاری رہی۔مجلسِ عزاء میں پاکستان بھر سے ممتاز علماء کرام اور ذاکرین نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے مصائب کو دل سوز انداز میں بیان کیا۔ شرکائے مجلس روحانی کیفیت میں ڈوبے رہے اور کربلا کی یاد تازہ کی گئی۔دوپہر 2 بجے سید فیاض حسین کاظمی مرحوم کی رہائش گاہ سے مولا حسینؑ کے شعبہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس جلوس نے اہلِ وفا کو کربلا کی یاد میں اشک بار کر دیا۔مجلس میں روحانی طور پر شرکت مرحوم سید مدثر عباس کاظمی کی نسبت سے خصوصی طور پر محسوس کی گئی، جس کا ذکر شرکاء نے عقیدت سے کیا۔مجلس کے اختتام پر عزادارانِ حسینؑ نے زنجیر زنی کی اور پھر وسیع پیمانے پر لنگرِ حسینی تقسیم کیا گیا، جس میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.انتظامی امور نہایت منظم انداز میں سرانجام دیے گئے، جن کی نگرانی سید فراست عباس کاظمی، سید سجاد حسین کاظمی، سید نثار حسین کاظمی، سید انظار عباس کاظمی، سید ذکاء حیدر کاظمی اور سید ذوالقرنین حیدر کاظمی نے کی۔ ان کی شبانہ روز محنت اور عقیدت کے جذبے کو شرکائے مجلس نے سراہا۔

Popular posts from this blog

پانی کی منصفانہ تقسیم، صوبائی ہم آہنگی اور قومی مفاد پر بلاول بھٹو کا بیان � geo.tv

Daily Jahan-e-Such News Bulletin: 14 May 2026 - Daily Jahan-e-Such