راولپنڈی (سید ساجد نقوی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ مرحومہ کے انتقال پر سید واصف حسین شاہ و دیگر کی تعزیت و فاتحہ خوانی۔تفصیلات کے مطابق قائدِ ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ اور پروفیسر ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی سے ستارزیب ڈیلی جہان سچ نیوز مردان


 راولپنڈی (سید ساجد نقوی  )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ مرحومہ کے انتقال پر  سید واصف حسین شاہ و دیگر  کی تعزیت و فاتحہ خوانی۔تفصیلات کے مطابق  قائدِ ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ اور پروفیسر ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی سے راولپنڈی کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے ملاقات کی اور قائدِ محترم کی اہلیہ محترمہ اور پروفیسر ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

ملاقات کرنے والوں میں سید واصف حسین شاہ (سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی)، سید ساجد حسین شاہ (سابق ناظم یونین کونسل کلیال راولپنڈی)، نمبردار سید تہذیب حسین شاہ (شاہ پور سیداں)، سید قاسم رضا شاہ (چیئرمین گیلانی گروپ آف کمپنیز)، سید ندیم حیدر (ڈائریکٹر اڈیالہ فارمز) اور الحاج محمد یونس ایڈووکیٹ (ہائی کورٹ راولپنڈی) شامل تھے۔

وفد نے مرحومہ کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملک کی موجودہ سیاسی، مذہبی اور قومی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ شرکاء نے مختلف قومی و عوامی مسائل پر قائدِ محترم کی آراء اور رہنمائی حاصل کی۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے اتحادِ امت، قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور ملک میں امن و استحکام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام مکاتبِ فکر اور سیاسی و سماجی قوتوں کو باہمی تعاون اور قومی مفاد کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے۔ملاقات کے اختتام پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔

Popular posts from this blog

پانی کی منصفانہ تقسیم، صوبائی ہم آہنگی اور قومی مفاد پر بلاول بھٹو کا بیان � geo.tv

Daily Jahan-e-Such News Bulletin: 14 May 2026 - Daily Jahan-e-Such