شخصیت: چوہدری عمران الیاس (ایم پی اے، چیئرمین ایکواکلچر اینڈ فشریز، وممبر قائمہ کمیٹی جیل خانہ جات)۔
راولپنڈی ( سید ساجد نقوی)واقعہ کربلا ہمیں ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ھے ۔نواسہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی امت مسلمہ کے لیے مثال ھے ۔تمام ادارے اپنی اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں ۔جو قابل تحسین ھے ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری عمران الیاس ایم پی اے و چیرمین ایکواکلچر اینڈ فشریز وممبر قائمہ کمیٹی جیل خانہ جات نے یونین کونسل چک جلال دین میں محرم الحرام کے جلوسِ عزا میں شرکت بانیانِ جلوس و مجالس سے ملاقات اور جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ایم پی اے چوہدری عمران الیاس نے پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ جلوس کے روٹس، سکیورٹی انتظامات اور عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔
اس موقع پر علاقے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور جلوس کے منتظمین بھی موجود تھے، جن میں سابق چیئرمین ملک ناصر ریاست، چوہدری قیصر، سابق جنرل کونسلر ملک رشید، سابق کونسلر ملک شفیق اعوان، ضمیر قادری، ملک قیصر ریاست، راجہ عثمان سمیت دیگر معززینِ علاقہ شامل تھے۔ انہوں نے ایم پی اے چوہدری عمران الیاس کا خیرمقدم کیا اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔بعد ازاں محرم الحرام کا روایتی جلوس، جس کے بانی شفقت شاہ اور عابد شاہ ہیں، جلوس رضا منزل والی گلی سے برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا شفقت شاہ اور عابد شاہ کی رہائش گاہوں کے سامنے سے ہوتا ہوا ڈھوک سیداں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر SSP انویسٹی گیشن راجہ ناصر محفوظ، SP پوٹھوہار سردار بابر ممتاز، SP صدر انعم شیر صاحبہ، ASP بشریٰ صاحبہ، DSP خالد، SHO تھانہ دھمیال انور الحق،AC کینٹ سعد رحمان، پیرا فورس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے جلوس کے پرامن انعقاد اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا۔
ایم پی اے چوہدری عمران الیاس نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، برداشت، قربانی، اخوت اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے پنجاب پولیس، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔
