راولپنڈی ( سید ساجد نقوی) رنگ روڈ اہلیان علاقہ کے لیے وبال جان بن گیا ۔حادثات معمول بن گئے۔پل سے گر جانے کے باعث ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ کہیں نوجوان زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔ کئی۔ستارزیب ڈیلی جہان سچ نیوز مردان

راولپنڈی  ( سید ساجد نقوی) رنگ روڈ اہلیان علاقہ کے لیے وبال جان بن گیا ۔حادثات معمول بن گئے۔پل سے گر جانے کے باعث ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ کہیں نوجوان زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔ کئی نوجوان موٹر سائیکل پہ اپنی ٹانگیں توڑا بیٹھے ٹھیکیدار کی غفلت ناقابل برداشت ہو گئی ۔رنگ روڈ سے گزرنے کے راستے بند کر دیے گئے ۔پلوں کے اوپر سے گزرنے والے راستوں پہ مٹی بھی مکمل نہیں ڈالی گئی۔اہلیان علاقہ نے متعلقہ میچ میں اور ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ جو اب  تقریبا نو ے فیصد مکمل ہو گیا ہے ۔مگر گرد و نواح کی آبادیوں کے گزرنے کے راستے بند ہو گئے ہیں ۔جس کے باعث اہل علاقہ پلوں کے اوپر سے گزرنے پہ مجبور ہیں جبکہ پلوں کا کام بھی مکمل نہیں کیا گیا ۔جس کے باعث آئے دن حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ کئی نوجوان رات کے اندھیرے میں ان پلوں پر بنائے گئے گڑھا نما جالوں میں پھنس جاتے ہیں رات کے اندھیرے میں جب کوئی یہاں سے گزرتا ہے تو اسے تو علم نہیں ہوتا کہ اگے کیا پوزیشن ہے پورے پل پہ مٹی نہیں ڈالی گئی کچھ جگہوں پہ مٹی ڈال کے راستے بنائے گئے ہیں مٹی کے نیچے گر جانے سے گڑھے بن گئے ہیں اور ان گڑھا نما جالوں میں اکثر موٹر سائیکل سوار اور گاڑیوں کے ٹائر پھنس جاتے ہیں اور حادثات رونما ہوتے ہیں۔ اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے۔ اگر ہماری داد رسی نہ ہوئی تو ہم رنگ روڈ کے افتتاح کے موقع پر پرمن احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں
 

Popular posts from this blog

پانی کی منصفانہ تقسیم، صوبائی ہم آہنگی اور قومی مفاد پر بلاول بھٹو کا بیان � geo.tv

Daily Jahan-e-Such News Bulletin: 14 May 2026 - Daily Jahan-e-Such