bureau-chief-sattar-zeb-meets-governor-faisal-karim-kundi-peshawar
گورنر ہاؤس پشاور میں ڈیلی جہاںِ سچ نیوز کے بیورو چیف مردان ڈویژن ستار زیب کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
پشاور:
ڈیلی جہاںِ سچ نیوز کے بیورو چیف مردان ڈویژن، ستار زیب نے آج گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، صحافت کے فروغ، ذمہ دار میڈیا کے کردار اور عوامی خدمت سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مثبت اور تعمیری صحافت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کی رہنمائی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بیورو چیف مردان ڈویژن ستار زیب نے گورنر خیبر پختونخوا کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوامی مفاد اور علاقائی ترقی کے لیے باہمی تعاون جاری رہے گا۔
ڈیلی جہاںِ سچ نیوز کی جانب سے اس ملاقات کو مثبت روابط، ذمہ دار صحافت اور عوامی خدمت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔
رپورٹ:
ستار زیب
بیورو چیف، مردان ڈویژن
ڈیلی جہاںِ سچ نیوز
